بغیر ماسک ڈرائیو نگ پر ابتک 72ہزار 194گاڑی ما لکان کے چا لان

بغیر ماسک ڈرائیو نگ پر ابتک 72ہزار 194گاڑی ما لکان کے چا لان

  

لاہور(کرائم رپورٹر)سی ٹی او لاہور سید حماد عابد کا کہنا ہے کہ بغیر ماسک ڈرائیونگ کرنے والوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔بغیر ماسک ڈرائیونگ کے دوران 72 ہزار194 وہیکلز کو چالان ٹکٹ جاری کئے گئے۔ کریک ڈاون کے دوران56 ہزار938 موٹرسائیکلوں،7324 کاروں کو چالان ٹکٹ جاری کئے گئے ہیں۔ پبلک ٹرانسپورٹ میں ایس او پیز کی خلاف ورزی پر7 ہزار832 گاڑیوں کو چالان ٹکٹ جاری کئے گئے ہیں۔ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے پر208 ویگنوں اور بڑی بسوں کو بند کروایا گیا۔ کارروائی کے دوران 01 لاکھ 40 ہزار سے زائد موٹرسائیکلسٹ کو ایجوکیٹ کیا گیا۔ سی ٹی او کا مزید کہنا تھا کہ کارروائی کیلئے ڈسٹرکٹ گورنمنٹ اور ٹریفک پولیس کی 8 مشترکہ ٹیمیں بھی تشکیل دی گئیں ہیں۔ شہریوں کو کورونا وباء سے محفوظ رکھنے کیلیے تمام وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں۔

مزید :

علاقائی -