عوم کورونا سے بچنے کے لئے ایس او پیز پر عمل کریں،ڈاکٹر محمود شریف

        عوم کورونا سے بچنے کے لئے ایس او پیز پر عمل کریں،ڈاکٹر محمود شریف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(پ ر) تحریک انصاف کے ڈاکٹر محمود شریف نے کہاہے کہ عوام کو کورونا سے بچنے کے لئے حکومتی ہدایات پر سختی سے عمل کرنا ہوگا، کورونا بحران کی وجہ سے ملکی معیشت شدید متاثر ہوئی ہے، ملک کو مشکل حالات سے نکالنے کے لئے سب کو اپنا اپناکردار اد اکرنا ہوگا، نام نہاد اپوزیشن کی توجہ صرف چیخنے چلانے پر ہے، اپوزیشن کا منفی رویہ قابل مذمت ہے۔
، کورونا عالمی وباء ہے جس نے پاکستان سمیت دنیا بھرکو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے، ن لیگ اور پیپلزپارٹی کے پاس کوئی وڑن نہیں ہے، ملکی مسائل کے حل کے لئے ان دونوں نے آج تک کوئی تجاویز نہیں دی، ملک وقوم کا وقت ضائع کرنے میں مصروف ہیں، تحریک انصاف کی حکومت ملک کو مشکل حالات سے نکالنے کے ساتھ انشاء اللہ دوبارہ ملک کو ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن کرکے دم لے گی