موٹروے پولیس سنٹرل زون کا قو می شاہرات پر تجاوزات کیخلاف آپریشن

موٹروے پولیس سنٹرل زون کا قو می شاہرات پر تجاوزات کیخلاف آپریشن

  

لاہور (کرائم رپورٹر) موٹروے پولیس سنٹرل زون کا قو می شاہرات پر تجاوزات کے خلاف آپریشن کیا گیا۔ ڈی آئی جی احمد ارسلان ملک کا کہنا ہے کہ قومی شاہراہ پر بستی رانجھے خان سے چوک بہادر تک تمام تجاوزات ہٹا دی گئیں۔ تجاوزات کی خلاف آپریشن این ایچ اے اور مقامی انتظامیہ کی مدد سے کیا جارہا ہے۔ شاہرات پرتجاوزات حادثات اور ٹریفک کی روانی میں رکاوٹ تھیں۔ قومی شاہرات پر تجاوزات کے خلاف آپریشن موٹروے پولیس بلا تفریق جاری رکھے گی۔

مزید :

علاقائی -