ملکی حالات اور کورونا بحران پر اپوزیشن کی تنقید بلاجواز ہے
لاہور(سٹی رپورٹر) انجمن تاجران ہال روڈ کے پیٹرن انچیف ثاقب ملک نے کہا ہے کہ موجودہ ملکی حالات اور کورونا بحران پر اپوزیشن کی تنقید بلاجواز ہے، اٹھارویں ترمیم کے بعد صوبے خود مختار ہیں، ہر مسئلے کو وفاق پر ڈال کر اپنی ناکامی اور نااہلیوں پر پردہ پوشی کرکے جھوٹ کا سہارا لینا وطیرہ بن چکا ہے، اپوزیشن جماعتوں کے پاس کوئی وژن یا ایجنڈا نہیں ہے، یہ اپنے لیڈروں کی کرپشن کوچھپانے کے لئے ہر وقت جھوٹ بولتے ہیں۔