کورونا وائر س نے ہمارا تعلیمی نظام تباہ و برباد کر دیا،محمد وسیم

  کورونا وائر س نے ہمارا تعلیمی نظام تباہ و برباد کر دیا،محمد وسیم

  

لاہور(سٹی رپورٹر)NEP ایسوسی ایشن کے زیراہتمام لاہور میں کارنر میٹنگ میں صدر محمد وسیم، جنرل سیکرٹری میاں مقصود اور فنانس سیکرٹری علی جان نے شرکت کی۔اس موقع پر محمد وسیم نے کہا کہ کرونا وائرس نے صرف انسانوں کی جان لی بلکہ پاکستان کے تعلیمی نظام کو تباہ و برباد کیا۔ فنانس کی قلت سے نجی تعلیمی اداروں کو تالے لگ چکے ہیں لاکھوں بچے تعلیم سے محروم ہو جائیں گے اور تعلیمی شرح بھی گر جائے گی۔ اس بگڑے ہوئے تعلیمی نظام میں طالب علموں کو دوبارہ سکول میں لانا بہت بڑا مسئلہ بن جائے گا۔ پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن سے منسلک ادارے اس تعلیمی بحران میں اہم رول ادا کرسکتے ہیں۔ گورنمنٹ کو یقینی طور پر انہیں تحفظ دینا چاہیئے۔ لیکن گورنمنٹ پیف کے سکولوں کے ساتھ آنکھ مچولی کا کھیل کھیل رہی ہے۔

حکومت کو زیادہ سے زیادہ پیف کے سکولوں کو بجٹ دینا چاہئے۔ تاکہ ادارے پنجاب بھر کے تمام طالب علموں کو دوبارہ تعلیم کے میدان میں لا سکے۔ پیف کے موجودہ مسائل کو فوراََ حل کیا جائے۔ سکولوں کی تمام کٹوتیاں واپس کی جائے۔ فیز 16 کے سکول انتہائی مشکل میں داخل ہو چکے ہیں۔ EVS فیز 16 کے تمام مسائل حل کئے جائے۔ SIS میں موجد مشکل میں موجود سٹوڈنٹس کی ادائیگی کو یقینی بنایا جائے۔ PSSP کے تین ماہ کے واجبات بھی فوری طور پر ادا کئے جائیں۔ چولستان کے سکولوں کی بقا کو بھی یقینی بنایا جائے۔ ہماری وزیراعلٰی پنجاب عثمان بزدار سے اپیل ہے کہ سکولوں کی واجبات کی ادائیگیوں کو یقینی بنایا جائے

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -