فاروق احمد شہزاد پرائمری ایلیمنٹری ٹیچرز ایسوسی ایشنکے قائمقام صدر منتخب

فاروق احمد شہزاد پرائمری ایلیمنٹری ٹیچرز ایسوسی ایشنکے قائمقام صدر منتخب

  

لاہور(پ ر)پرائمری ایلیمنٹری ٹیچرز ایسوسی ایشن پنجاب)(PETA) کے ہنگامی اجلاس میں کثیر تعداد میں ضلعی اور صوبائی عہدیداران اساتذہ نے شرکت کی جس میں صدر پیٹا جام انیس کے خلاف تحریک عدم اعتماد کر دی گئی اور انکو عہدے سے برخاست کر دیا گیا اور قائم مقام صدر کے لیے کثرت رائے سے فاروق احمد شہزاد کو صدر پیٹا منتخب کرلیا گیا اس موقع پر فاروق احمد شہزاد خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انشاء اللہ اساتذہ کے مسائل کے حل کے لیے میں 24 گھنٹے حاضر ہوں اور تنظیم کے استحکام اور اساتذہ کے وقار کے لیے اپنی بھرپور کاوشیں جاری رکھوں گا اجلاس کی صدارت مرکزی جنرل سیکرٹری ملک افتخار احمد اعوان نے کی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -