زمین فراڈ کیس میں ملوث پٹواری کے خلاف مقدمہ درج

زمین فراڈ کیس میں ملوث پٹواری کے خلاف مقدمہ درج

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(اپنے نمائندے سے) مزنگ کی رہائشی خاتون نرگس کی مدعیت میں دی جانے والی درخواست میں جعلسازی، فراڈ، اور اختیارات کا ناجائز استعمال کرنے کی بنا ء پر محکمہ اینٹی کرپشن نے مزنگ کے پٹواری شاہ نواز سمیت دیگر مفاد کنندگان اور اس جعلسازی میں ملوث افراد کے خلاف مقدمہ نمبر 15/20 درج کر کے تحقیقات کا دائرہ کار بڑھا دیا محکمہ اینٹی کرپشن میں درخواست دیتے ہوئے خاتون نرگس نے الزام عائد کیا کہ سائلہ کی والدہ نسیم اختر 15سال پہلے وفات پا گئیں جن کے شرعی و قانونی وارثان میں ہم 5بہنیں اور 3بھائی محمد نعیم،محمد سلیم اور محمد ندیم شامل ہیں۔ میری ایک بہن شازیہ پروین بیرون ملک کینیڈا میں مستقل رہائش پذیر ہے ہماری والدہ ایک قطعہ کمرشل پراپرٹی رقبہ 3مرلے 165مربع فٹ واقع 3/A فیروز پورروڈ مزنگ چونگی، موضع مزنگ چونگی لاہور کی مالکہ تھیں جن کی وفات کے بعد متذکرہ پراپرٹی بروئے وراثتی انتقال نمبر 1083 مورخہ 10-11-2014 ہم تمام بہنوں اور بھائیوں کے نام منتقل ہوئی لیکن ہمارے بھائی ندیم نے پٹواری اور افتخار علی، مقصود حسن، شکیل احمد، عنصر محمود باجوہ لوکل کمیشن سے ملی بھگت کرکے یہ جگہ ہتھیا لی۔