ہر بنس پورہ، غیر قانونی تعمیرات مسمار،بند راستے کھول دیئے گئے

    ہر بنس پورہ، غیر قانونی تعمیرات مسمار،بند راستے کھول دیئے گئے

  

لاہور اپنے نمائندے سے)ڈپٹی کمشنر لاہور دانش افضال اور ڈائریکٹر اینٹی کرپشن لاہور ریجن عامر سہل کیفی کی ہدایت پر ہربنس پورہ میں محکمہ اینٹی کرپشن اور ضلعی انتظامیہ کی مشترکہ کارروائی، نجی ہاؤسنگ سکیم میں غیر قانونی طور پر بند کیا جانے والا سرکاری راستہ کھول دیا گیا روزنامہ پاکستان کو ملنے والی معلومات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر شالیمار محمد مرتضی اور ڈپٹی ڈائریکٹر اینٹی کرپشن لاہور ریجن کاشف جلیل کی نگرانی میں ریونیو سٹاف نے غیر قانونی تعمیرات مسمار کردی جبکہ ڈیرہ حکیماں میں تین کنال سرکاری اراضی پر کی جانے والی غیر قانونی تعمیرات کو بھی گرا دیا اور سرکاری اراضی واہ گزار کروا لی۔ ڈیرہ حکیماں میں واہ گزار کرائی جانے والی سرکاری اراضی کی مالیت تین کروڑ روپے بتائی گئی ہے۔ ڈپٹی کمشنر لاہور دانش افضال اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو عبدالرؤف مہر اور ڈائریکٹر اینٹی کرپشن لاہور عامر سہل کیفی نے کہاسرکاری اراضی پر قبضہ کرنیوالوں کیخلاف وقفے وقفے سے بلا امتیاز کارروائی جار ی رکھنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ سرکاری اراضی کے ایک ایک ایک انچ کی حفاظت کی جائے گی آپریشن اب روزانہ کی بنیادوں پر کئے جائیں گے۔ اسسٹنٹ کمشنر محمد مرتضی نے انتباہ کردیاسرکاری جائیداوں پر قبضے کرنے میں ملوث افراد اور ان کی معاونت کرنیوالوں کے خلاف سخت قانونی کاروائیاں جاری رکھیں گے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -