حکومت مافیاز کے سامنے ڈھیر ہوگئی ہے،پیر اعجاز ہاشمی

حکومت مافیاز کے سامنے ڈھیر ہوگئی ہے،پیر اعجاز ہاشمی

  

لاہور (سٹی رپورٹر)جمعیت علماء پاکستان کے مرکزی صدر اور نائب صدر متحدہ مجلس عمل پیر اعجا ز احمد ہاشمی نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اچانک اضافے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت مافیاز کے سامنے ڈھیر ہوگئی ہے اور عوام کی جیبوں پر ڈاکہ ڈالا گیا اورمعیشت پر شب خون مارا گیا ہے۔ افراتفری اور عجلت میں لئے گئے فیصلے سے ثابت ہوگیا ہے کہ حکومت سے پیٹرولیم مافیا نے بلیک میل کرکے گن پوائنٹ پر فیصلہ کروایا ہے تا کہ انہیں فی الفور فیصلہ کرنا پڑا اور نئے مہینے جولائی کے آغاز کا انتظار کئے بغیر رات ہی سے نافذ بھی کرنا پڑا۔

کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت کی طرف سے 75 روپے فی لیٹر قیمت مقرر کرنے کے بعد لوگوں کو پٹرولیم پٹرول دستیاب ہی نہیں تھا اور جگہ جگہ پٹرول کی تلاش میں مار ا پھر رہے تھے

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -