ڈولفن فورس نے دوران پٹرولنگ 63 ملزمان کو گرفتار کیا،رپورٹ
لاہور (کرائم رپورٹر)نئے تعینات ہونے والے ایس پی راشد ہدایت نے ڈولفن سکواڈ اور پولیس ریسپانس یونٹ کی ہفتہ وار کارکردگی رپورٹ جاری کرتے ہوئے بتایاکہ ڈولفن سکواڈ اور پولیس ریسپانس یونٹ کے جوان ہیلپ لائن 15 پر موصولہ تمام349کالز پر فوری ریسپانس عمل میں لائے۔دوران پٹرولنگ چوری کی وارداتوں میں ملوث گینگز کے63 ملزمان کو گرفتار کر کے ا ن کے قبضہ سے01 کار،14موٹرسائیکلیں،04 موبائل فونز اور45ہزار روپے سے زائد نقدی برآمد کی۔ناجائزاسلحہ کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے17پسٹلز،01 رائفل،13 میگزین اوردرجنوں گولیاں برآمد کی گئیں۔ڈولفن سکواڈ اورپولیس ریسپانس یونٹ کے جوانوں نے دوران پٹرولنگ27 عادی مجرمان کو بھی گرفتار کیا۔ منشیات کے خلاف کارروائی کے دوران بھاری مقدار میں چرس برآمد کی گئی۔ شہر کے مختلف علاقوں میں کمیونٹی پولیسنگ کو فروغ دیتے ہوئے102افراد کی مدد کی گئی۔
دوران پٹرولنگ26ہزار278 موٹر سائیکلوں،422 گاڑیوں اور22ہزار 730 اشخاص کی چیکنگ عمل میں لائی گئی جبکہ188موٹر سائیکلوں،06 گاڑیوں اور259اشخاص کوکوائف نامکمل ہونے پر حراست میں لیا گیا۔ جعلی نمبرپلیٹس والی01گاڑی اور03موٹر سائیکلوں کے خلاف کارروائی عمل میں لاکر مقدمہ درج کئے گئے۔پتنگ بازی کی خلاف ورزی پر38،ہوائی فائرنگ میں 03جبکہ ون ویلنگ میں ملوث 73 افراد کو گرفتار کیاگیا۔