اسرائیلی فوج کی پرامن فلسطینی ریلی پر شیلنگ، فائرنگ، دسیوں میں مظاہرین زخمی
قلقیلیہ(این این آئی)فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر نابلس میں یہودی آبادکاری کے خلاف نکالی گئی ریلی پراسرائیلی فوج کی طرف سے حملے کے نتیجے میں 10فلسطینی زخمی ہو گئے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق مقامی سماجی کارکن مراد اشتیوی نے بتایا کہ مغربی نابلس میں کفر قدوم کے مقام پر یہودی آباد کاری کے خلاف فلسطینیوں نے ریلی نکالی۔ فلسطینی 17سال سے بند ایک شاہراہ کے کھولے جانے اور یہودی آباد کاری کے خلاف احتجاج کررہے تھے۔ اسرائیلی فوج نے ریلی کو منتشر کرنے کے لییان پر آنسوگیس کی شیلنگ، لاٹھی چارج کیا اور براہ راست فائرنگ کی جس کے نتیجے میں دسیوں فلسطینی زخمی ہوگئے۔مراد اشتیوی نے بتایا کہ اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے زخمی ہونے والے متعدد زخمیوں کو موقع پرطبی امداد فراہم کی گئی۔اسرائیلی فوج نے فلسطینی مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے اشک آور گیس کی شیلنگ، صوتی بموں کا استعمال، دھاتی گولیوں کی شیلنگ اور لاٹھی چارج کیا گیا۔شدید بارش کے باوجود سیکڑوں فلسطینیوں نے ریلی میں شرکت کی۔ مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق عینی شاہدین نے بتایاکہ قابض فوج نے مشرقی بیت المقدس میں ابو دیس کے نواحی علاقے راس کبسہ میں فلسطینیوں کے گھروں پر اندھا دھند شیلنگ کی جس کے نتیجے میں تعدد فلسطینی دم گھنٹے سے بیہوش ہوگئے۔ اسرائیلی فوج نے زہریلی آنسوگیس کی شیلنگ کی۔ شیلنگ کے ساتھ ساتھ قابض فوج نے ابو دیس میں گھروں میں گھس کر تلاشی کی آڑ میں توڑ پھوڑ اور لوٹ مار کی۔اس موقعے پر فلسطینی شہریوں نے قابض فوج کی جارحیت کے خلاف مظاہرہ کیا اور قابض فوج پر سنگ باری کی۔
اسرائیلی فائرنگ
لندن(آئی این پی) ایک ہزار سے زائد یورپی ارکان پارلیمنٹ نے فلسطین میں اسرائیلی آباد کاری مسترد کر تے ہوئے کہا ہے کہ مغربی کنارے کی اسرائیل میں شمولیت غلط مثال قائم کریگی۔ تفصیلات کے مطابق یورپی ارکان پارلیمنٹ نے فلسطینی علاقے مغربی کنارے میں اسرائیلی آباد کاری پر تحفظات کا اظہار کر دیا، 1080 ارکان نے یورپی حکومتوں کو خط میں اپنے تحفظات سے آگاہ کیا۔ خط میں 25 ممالک کے ارکان نے یہودی بستیوں کی تعمیر پر شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے، یورپی پارلیمنٹرینز نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے منصوبے پر بھی تحفظات کا اظہار کیا، ان کا کہنا تھا کہ مغربی کنارے کی اسرائیل میں شمولیت غلط مثال قائم کرے گی۔یورپی پارلیمنٹرینز نے خط میں لکھا کہ یورپ دہائیوں سے فلسطین اور اسرائیل تنازعے کے حل کی کوششیں کر رہا ہے، امریکی صدر کا منصوبہ فلسطین پر اسرائیلی تسلط قائم کرے گا، ٹرمپ منصوبہ یو این قراردادوں اور عالمی قوانین سے مطابقت نہیں رکھتا۔خط میں ارکان پارلیمنٹ کا کہنا تھا کہ وہ فلسطینی اور اسرائیلی عوام کی مرضی کے مطابق اس مسئلے کا حل چاہتے ہیں، خطے کے امن کے لیے مسئلے کا پائیدار حل ضروری ہے۔
یور