وفاق کا سندھ ہائیکورٹ کے حکم امتناع کیخلاف سپریم کورٹ سے رجوع

وفاق کا سندھ ہائیکورٹ کے حکم امتناع کیخلاف سپریم کورٹ سے رجوع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (این این آئی)شوگر انکوائری کمیشن کا معاملہ پر سندھ ہائی کورٹ کے فیصلے کیخلاف وفاقی حکومت نے سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق شوگر کمیشن رپورٹ پر عملدرآمد روکنے کا حکم وزارت داخلہ نے چیلنج کر دیا،سپریم کورٹ سے شوگر کمیشن رپورٹ پر عملدرآمد روکنے کا حکم کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی ہے۔ درخواست میں کہاگیاکہ سندھ ہائی کورٹ نے حکومت کا موقف سنے بغیر ہی شوگر ملز ایسوسی ایشن کو ریلیف دیا۔ دوسرے فریق کو سنے بغیر یکطرفہ حکم امتناع نہیں دیا جا سکتا۔ درخواست میں کہاگیاکہ اسلام آباد ہائی کورٹ قرار دے چکی کہ کمیشن رپورٹ سے شوگر ملز کے حقوق متاثر نہیں ہوئے۔سندھ ہائی کورٹ کے حکمنامہ میں اسلام آباد ہائی کورٹ کے آرڈر کا کوئی ذکر نہیں، شوگر کمیشن رپورٹ پر کارروائی سے نہیں روکا جا سکتا۔
حکومت رجوع

مزید :

صفحہ اول -