کورونا متاثرین میں لڑکیوں کی نسبت لڑکے زیادہ،محکمہ صحت پنجاب

  کورونا متاثرین میں لڑکیوں کی نسبت لڑکے زیادہ،محکمہ صحت پنجاب

  

لاہور(آئی این پی) محکمہ صحت پنجاب نے انکشاف کیا ہے کہ صوبے میں کرونا وائرس سے نوجوان لڑکیوں کے بر عکس لڑکے زیادہ متاثر ہو رہے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب میں کرونا کے مریضوں کی اکثریت نوجوانوں پر مشتمل ہے، نوجوانوں میں بھی لڑکیوں کی نسبت لڑکے زیادہ متاثر ہیں۔ محکمہ صحت کے اعداد و شمار میں یہ چشم کشا انکشاف سامنے آیا ہے کہ صوبے میں ضعیف العمر افراد کرونا سے سب سے کم متاثر ہوئے، مردوں میں 51 ہزار 80 کرونا کے شکار جب کہ 50 ہزار 81 مشکوک کیسز ہیں۔ خواتین میں 23 ہزار 70 کرونا سے متاثر ہیں جب کہ 19 ہزار 89 مشتبہ مریض رپورٹ ہوئے، پنجاب میں کرونا سے سب سے زیادہ متاثرہ افراد 31 سے 45 سال کے ہیں، محکمہ صحت نے بتایا کہ اس ایج بریکٹ میں 22 ہزار 978 نوجوان کرونا سے متاثر ہیں۔ صوبائی اعداد و شمار کے مطابق 16 سے 30 سال کی عمر کے 21 ہزار 285 افراد کرونا کا شکار ہیں، 46 سے 60 سال کے 15 ہزار 897 افراد وائرس کا شکار ہوئے، 61 سے 75 سال کے 7 ہزار 665 افراد کرونا متاثرین ہیں۔ وائرس سے سب سے کم متاثر ہو نے والے 75 سال سے زیادہ عمر کے افراد ہیں، پنجاب میں 75 سال سے زائد عمر کے کرونا کے شکار افراد کی تعداد 1319 ہے۔

محکمہ صحت

مزید :

صفحہ اول -