امریکہ میں پھنسے پاکستانیوں کو لیکر پی آئی اے کی پرواز لاہور پہنچ گئی

  امریکہ میں پھنسے پاکستانیوں کو لیکر پی آئی اے کی پرواز لاہور پہنچ گئی

  

واشنگٹن (اظہر زمان، بیورو چیف) امریکہ میں پھنسے پاکستانیوں کو لے کر پی آئی اے کی ساتویں خصوصی پرواز نیوجرسی سے لاہور پہنچ گئی۔ واشنگٹن میں پاکستانی سفارتخانے کی پریس اٹیچی زوبیہ مسعود نے بتایا کہ بیرون ملک پھنسے پاکستانیوں کو وطن واپس بھیجنا سفارتخانے کی اولین ترجیح ہے۔ پی آئی اے کی یہ پرواز نیو جرسی کے نیو آرک ائرپورٹ سے ہفتے کی شام روانہ ہوئی جو پاکستانی وقت کے مطابق اتوار کی شام سات بجے کے قریب لاہور پہنچ گئی۔ نیو یارک کی قونصل جنرل عائشہ علی نے ائرپورٹ پر مسافروں کو رخصت کیا۔ امریکہ نے پی آئی اے کو کل بارہ خصوصی پروازوں کے ذریعے پاکستانیوں کو اپنے وطن لے جانے کیلئے اجازت دی تھی اور اس سلسلے کی ساتویں پرواز پاکستان جا چکی ہے۔ ان سات پروازوں میں واشنگٹن ڈی سی، نیو جرسی اور شکاگو کے ائرپورٹس سے متعدد پاکستانیوں کو وطن بھیجا جا چکا ہے۔ حکومت پاکستان نے عید سے قبل امریکہ میں کرونا وائرس کی وباء کے باعث پھنسے پاکستانیوں کی وطن واپسی کیلئے چارٹرڈ پروازوں کا جو سلسلہ شروع کیا تھا وہ ابھی تک جاری ہے۔ امریکہ سے پاکستان جانے کے خواہشمند پاکستانیوں کی واشنگٹن ڈی سی کے سفارت خانے کے علاوہ تمام قونصل خانوں میں خصوصی رجسٹریشن کی جارہی ہے۔

پرواز

مزید :

صفحہ اول -