ادویات کی قیمتوں میں کمی سے متعلق کیسز سمیت آج اہم مقدمات کی سماعت ہوگی

ادویات کی قیمتوں میں کمی سے متعلق کیسز سمیت آج اہم مقدمات کی سماعت ہوگی

  

اسلام آباد (این این آئی) سپریم کورٹ آف پاکستان میں ادویات کی قیمتوں میں کمی سے متعلق کیس کی سماعت (آج)پیر کو ہوگی،سماعت چیف جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں دو رکنی بینچ کورٹ نمبر ایک میں کریگا۔پیر کو ہی سروس سینیارٹی کے مختلف کیسز میں عدالتی حکم احکامات پر عملدرآمد سے متعلق نیشنل ہائی ویز، موٹر وے پولیس افسران کی دائر کردہ مختلف درخواستوں پر سماعت ہوگی اور جسٹس مشیر عالم کی سربراہی میں تین رکنی بینچ کورٹ نمبر دو میں سماعت کریگا،حریہ ٹاؤن عملدرآمد کیس کی سماعت بھی ہوگی بینچ کی سربراہی میں جسٹس فیصل عرب کرینگے

مقدمات سماعت

مزید :

صفحہ آخر -