لاہور سے کراچی جانیوالی پاکستان ایکسپریس پر پتھراؤ، انجن ڈرائیور زخمی

لاہور سے کراچی جانیوالی پاکستان ایکسپریس پر پتھراؤ، انجن ڈرائیور زخمی

  

میرپور ماتھیلو(این این آئی)میرپور ماتھیلو ریلوے اسٹیشن کے قریب رات گئے نامعلوم افراد کی جانب سے لاہور سے کراچی جانے والی پاکستان ایکسپریس پر پتھراؤ، انجن ڈرائیور زخمی، گاڑی کے شیشے ٹوٹ گئے، گاڑی دو گھنٹے تاخیر سے منزل مقصود کو روانہ تفصیلات کے مطابق گزشتہ شب نامعلوم افراد کی جانب سے کلہوڑا ریلوے پھاٹک پر لاہور سے کراچی جانے والی پاکستان ایکسپریس پر پتھرا کیا گیا جس سے انجن ڈرائیور محمد شاکر معمولی زخمی ہوا، واقعے کے ریلوے پولیس اور مقامی پولیس فوری طور پر موقع پر پھنچ گئی اور معمولی زخمی انجن ڈرائیور محمد شاکر کو اسپتال منتقل کیا اور طبی امداد فراہم کی جبکہ اس واقعے میں انجن بوگی کی کھڑکیاں اور شیشے ٹوٹ گئے،پولیس واقعے کی تحقیقات کر رہی ہے جبکہ ٹرین کو دوگھنٹے کی تاخیر سے منزل مقصود کی جانب روانہ کیا گیا۔

پتھرا

مزید :

صفحہ آخر -