فیروز والہ: ڈاکوؤں نے مسافروین لوٹ لی

فیروز والہ: ڈاکوؤں نے مسافروین لوٹ لی

  

فیروزوالہ (نمائندہ پاکستان) تھانہ فیکٹری ایریا کے علاقہ میں ڈاکوؤں نے مسافرویگن روک کرلوٹ لی،ڈاکو بیوپاریوں اورمسافروں سے لاکھوں روپے رقم اورموبائل فون چھین کرلے گئے بتایاگیاہے کہ بیوپاری ویگن میں سوارہوکرمنڈی فیض آباد سے لاہورآرہے تھے جب ویگن کلال والہ کے قریب پہنچی توویگن سوارموبائل ڈاکووں نے اسلحہ تان کر ویگن کویرغمال بنالیااورڈرائیورکی جگہ خود ڈرائیوکرکے ویگن کوویران جگہ لے گئے اورمسافروں سے نقدی وغیرہ چھین لی،پولیس نے بیوپاری مشتاق احمد کی رپورٹ پرمقدمہ درج کرلیا۔

لاہورروڈ کی آبادی قلعہ ستارشاہ کے قریب ڈاکووں نے موٹرسائیکل سواراعجازاحمد سے نقدی اورموبائل چھین کرلے گئے،ڈاکووں نے ٹھٹھہ بہادرشاہ میں زمیندارمحمدالیاس ورک کے گھرداخل ہوکراہلخانہ کو یرغمال بناکرآٹھ لاکھ روپے کی رقم اورچھبیس لاکھ کے زیورات اوردیگرسامان لوٹ لیا۔ ڈاکووں نے امامیہ کالونی کے قریب مزاحمت پردکاندارصدام یعقوب کوزخمی کرکے 80 ہزارروپے چھین لئے۔امامیہ کالونی ریلوے لائن کے قریب مسلح افراد نے کارسوار فیملی کولوٹ لیا۔مزاحمت پرملزمان نے خاتون محمودہ خانم کوزخمی کردیااسکی بیٹی اورنواسے سے نقدی زیورات چھین لئے۔تھانہ بی ڈویژن اورتھانہ شرقپورکے علاقہ میں ڈاکووں نے پانچ دکانیں لوٹ لیں۔ڈاکو22لاکھ روپے کانقدی وسامان لوٹ کرلے گئے۔جی ٹی روڑ کی آبادی پٹھان کالونی میں ڈاکووں نے نوجوان اویس اور اس کے بھائی کو روک کر لوٹ لیا، ڈاکو اس سے موٹرسائیکل اورنقدی چھین کرفرار ہوگئے۔ڈاکووں نے کوٹ عبدالمالک کے قریب دو نوجوانوں عظیم اور ظہور احمد کو روک کر ان سے دوموٹرسائیکلیں اور ساٹھ ہزارروپے کی رقم چھین لی اور فرار ہوگئے۔دوساکو چوک کے قریب رکشہ سوار ڈاکووں نے محموداحمد کو روک کر لوٹ لیا، اس سے دولاکھ روپے کی رقم چھین کرفرار ہوگئے۔ مریدکے میں ڈاکووں نے نوجوان سے موٹرسائیکل اور 25ہزارروپے کی رقم چھین لی اور فرار ہوگئے، شرقپور میں گھرمیں داخل ہوکر ڈاکووں نے اہلخانہ کو یرغمال بناکر لوٹ لیا، ڈاکو طلائی زیورات، نقدی وغیرہ چھین کرفرار ہوگئے۔

مزید :

علاقائی -