ناقص پالیسیاں ملک کو نقصان پہنچا رہی ہیں: وزراء صوبہ سندھ

ناقص پالیسیاں ملک کو نقصان پہنچا رہی ہیں: وزراء صوبہ سندھ

  

کراچی (آئی این پی) وزیر اطلاعات سندھ ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ پیٹرول کی قیمتیں بڑھانے سے کس کو فائدہ ہوا کچھ وقت میں معلوم ہوجائے گا۔ حکومت ہر فیلڈ میں ناکام ہوچکی ہے۔ پی ٹی آئی حکومت کی پالیسیاں ملک کو نقصان پہنچا رہی ہیں۔ وزیر اطلاعات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعا ت کی قیمتوں میں اضافہ حکومت کی نااہلی ہے۔ حکومت نے چار روز پہلے پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ کردیا۔ اگر قیمتوں میں کمی ہوجائے تو پیٹرول ملتا ہی نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ کے بجٹ میں کراچی کو زیادہ اہمیت دی گئی ہے۔ لوگ ایم کیو ایم سے پوچھے کہ انہوں نے حکومت سے کراچی والوں کیلئے کیا لیا۔ صوبائی بجٹ میں بجٹ میں کراچی کوزیادہ اہمیت دی گئی ہے۔ دریں اثناء زیر تعلیم سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم کو پٹرولیم قیمتوں پر اعتراض ہے تو وفاق سے علیحدہ ہو۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں پریس کانفرس کے دوران وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نے کہا کہ ایم کیو ایم کو پٹرولیم قیمتوں پر اعتراض ہے تو وفاق سے علیحدہ ہو، ایم کیوایم وفاق کا حصہ ہے ان کے فیصلوں سے خود کو لاتعلق نہیں کرسکتی۔سعید غنی نے کہا کہ ایم کیوایم دعوے کرتی رہی کہ کراچی کیلئے بجٹ میں کچھ نہیں رکھا،ایم کیوایم کراچی کی ترقی کیلئے وفاقی حکومت سے کیوں مطالبہ نہیں کرتی۔وزیر تعلیم سندھ نے کہا ایم کیو ایم پاکستان بتائے پی ایس ڈی پی میں کراچی کیلئے کتنا پیسہ رکھا گیا ہے،کیا ایم کیو ایم نے ایسا دھرنا کبھی قومی اسمبلی کیسامنے کیا،ایم کیو ایم 2 سے 4 ارب روپے ترقیاتی فنڈ کی مد میں لے کر چپ کر کے بیٹھ گئی۔

پٹرولیم قیمتیں

مزید :

صفحہ آخر -