کیلیفورنیا، فائرنگ سے 2افراد ہلاک، جوابی کارروائی میں حملہ آور بھی مارا گیا

کیلیفورنیا، فائرنگ سے 2افراد ہلاک، جوابی کارروائی میں حملہ آور بھی مارا گیا

  

کیلیفورنیا، واشنگٹن(آئی این پی،شِنہوا) امریکی ریاست کیلیفورنیا میں حملہ آور کی فائرنگ سے 2 افراد ہلاک جب کہ 4 زخمی ہوگئے۔ کینٹکی کے شہر لوئس ویلے میں ہفتہ کی رات کو احتجاج کے دوران فائرنگ کے واقعہ میں 1شخص ہلاک جبکہ1زخمی ہوگیا غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہر ریڈ بلف میں وال مارٹ کمپنی میں حملہ آور نے گھس کر اندھا دھند فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک جب کہ 4 زخمی ہوگئے تاہم پولیس کی جوابی کارروائی میں حملہ آور بھی مارا گیا۔ پولیس کے مطابق حملہ آور نے بلڈنگ کے دروازے سے گاڑی ٹکرائی اور پھر اندھا دھند فائرنگ شروع کردی جب کہ حملہ آور وال مارٹ کمپنی کا سابق ملازم ہے جس کی عمر 31 سال تھی تاہم ابھی تک فائرنگ کی وجہ سامنے نہیں آسکی، پولیس کی جانب سے واقعہ کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔دوسری طرف امریکی ریاست کینٹکی کے شہر لوئس ویلے میں ہفتہ کی رات کو احتجاج کے دوران فائرنگ کے واقعہ میں 1شخص ہلاک جبکہ1زخمی ہوگیا ہے۔جیفرسن چوک پارک میں مقامی وقت کے مطابق رات 9بجے فائرنگ کی اطلاع موصول ہوئی جس کے بعد جیفرسن کانٹی کے شعبہ شیرف کے اہلکار موقع پر پہنچ گئے اور فائرنگ سے 2افراد کو متاثر پایا۔پولیس اہلکار زخمی کی جان بچانے کی کوشش کررہے تھے تاہم بعد ازاں وہ موقع پردم توڑ گیاجبکہ دوسرے متاثرہ شخص کو ہسپتال منتقل کردیاگیا جسے جان لیوا زخم نہیں آ ئے۔یہ پارک مارچ میں پولیس کی جانب سے فائرنگ سے قتل ہونے والی افریقی نژاد امریکی خاتون ہنگامی طبی کارکن،26 سالہ بریونا ٹیلر کی ہلاکت کیخلاف احتجاج کا مرکز ہے۔

کیلیفورنیا

مزید :

صفحہ آخر -