اسلام آباد، جی ٹین فور سیل ہونے سے ہائیکورٹ کے جج بھی متاثر

  اسلام آباد، جی ٹین فور سیل ہونے سے ہائیکورٹ کے جج بھی متاثر

  

اسلام آباد(آئی این پی) اسلام آباد میں کورونا کے باعث جی ٹین فور سیل ہونے سے ہائیکورٹ کے جج بھی متاثر،جسٹس فیاض جی ٹین کو سیل کی گئی مدت کے دوران گھر پر ہی رہیں گے۔اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس فیاض احمد جندران کا گھر سیل کئے جانے والے علاقے میں ہی موجود ہے۔ مکمل طور پر تندرست ہونے کے باوجود جسٹس فیاض احمد جندران نے انتظامیہ کے مجوزہ ضابطہ اخلاق کی مکمل پابندی کا فیصلہ کیا ہے۔ عدالتی ذرائع کے مطابق جسٹس فیاض جی ٹین کو سیل کی گئی مدت کے دوران گھر پر ہی رہیں گے۔اسلام آباد ہائی کورٹ کے آئندہ ہفتے کے روسٹر میں بھی جسٹس فیاض احمد جندران کا نام شامل نہیں ہے۔

جج متاثر

مزید :

صفحہ آخر -