سمہ سٹہ: تاجر کے گھر 52لاکھ روپے کا ڈاکہ، 5ملزموں کیخلاف کارروائی شروع

  سمہ سٹہ: تاجر کے گھر 52لاکھ روپے کا ڈاکہ، 5ملزموں کیخلاف کارروائی شروع

  

سمہ سٹہ(نامہ نگار، نمائندہ پاکستان)سمہ سٹہ کے معروف تاجر الصمد کے گھر ڈکیتی کی بڑی واردات ہوئی پانچ مسلح نقاب پوش ڈاکو گن پوائنٹ پر 35 لاکھ کیش 16 تولے سونا پانچ عدد موبائل فون لوٹ کر فرار ہوگئے تمام ملازمین شامل تفتیش کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔تھانہ سمہ سٹہ میں مقدمہ درج کرلیاگیا۔ سمہ سٹہ کے معروف کاروباری شخصیت عبدالصمد مرحوم کے بیٹے ذیشان،کامران اور احسان صمد تینوں نے مشترکہ کاروبار الصمد کریانہ ہول سیل سٹور اور ایشیا گھی ملزکی ڈسٹری بیوٹر ڈیلرشپ کے ساتھ کاروبارکررہے ہیں انہوں نے بتایا کہ گزشتہ رات تقریبا ایک بجے پانچ مسلح نقاب پوش ڈاکوو ہمارے گھر گھس آئے جنہوں نے اسلحہ کی زور پر تمام گھروالوں کو یرغمال بنالیا شور اورمزاحمت کی کوشش کی تو جان سے ماردیں گے تمام ڈاکو جدید اسلحہ سے لیس تھے ہمارے موبائل فون چھین کربند کردئیے لاکر کی چابیاں لیکر 35 لاکھ نقدی کیش 16 تولے طلائی زیورات اور پانچ عدد موبائل فون دو موٹر سائیکل سی جی ہنڈا 125 پر لیکر فرار ہوگئے 15 کی اطلاع پر ایس ایچ او تھانہ سمہ سٹہ شیخ اسجد مسعود ڈی ایس پی صدر سرکل بہاولپور ملک اسلم صابر اور فرانزک ٹیم نے موقع پر پہنچ کر شواہد اکھٹے کیئے ڈی پی او بہاولپور صہیب اشرف اپنی ٹیکنیکل ٹیم کے ہمراہ متاثرین کے گھر پہنچ کر تفصیلی معائنہ کرنے کے بعد کہا کہ بہت جلد ملزمان کو ٹریس کرکے کیفرکردار تک پہنچائیں گے نامعلوم ڈاکووں کے خلاف تھانہ سمہ سٹہ میں مقدمہ درج کرلیا گیا سٹورپر کام کرنے والے تمام ملازمین کو شامل تفتیش کا فیصلہ کیا گیا ہے سمہ سٹہ کی سب سے بڑی ڈکیتی تصور کی جارہی ہے شہر میں خوف وہراس کی فضائقائم ہوگئی۔

لوٹ لی

مزید :

صفحہ آخر -