ٹیکسٹ بک بورڈ نے متعدد درسی کتب کا نصاب تبدیل کردیا

    ٹیکسٹ بک بورڈ نے متعدد درسی کتب کا نصاب تبدیل کردیا

  

لاہور(آئی این پی)موجودہ تعلیمی سال سے ٹیکسٹ بک بورڈ نے سرکاری سکولوں میں پڑھائی جانیوالی متعدد درسی کتب کا نصاب تبدیل کردیا، پہلی سے پانچویں تک سلیبس اردو میڈیم میں پڑھایا جائے گا، سکول ایجوکیشن کا آئندہ سال سے یکساں نظام تعلیم رائج کرنے کا بھی حتمی فیصلہ۔تفصیلات کے مطابق موجودہ تعلیمی سال سے ٹیکسٹ بک بورڈ نے سرکاری سکولوں میں پڑھائی جانیوالی متعدد درسی کتب کا نصاب تبدیل کردیا،پہلی سے دہم جماعت تک کی متعدد کتابوں کے نصاب میں تبدیلی کی گئی،پہلی سے پانچویں تک نصاب اردو میڈیم میں پڑھایا جائے گا۔سکول ایجوکیشن نے سال 2021سے یکساں نظام تعلیم رائج کرنے کا فیصلہ کرلیاہے۔پریپ کلاس کی انگریزی، حساب اور اردو کی کتاب کا نصاب تبدیل کردیا گیا ہے۔پہلی اور دوسری جماعت کی اردو، انگریزی، حساب اور جنرل نالج کا نصاب بھی تبدیل کیا گیا ہے۔

نصاب تبدیل

مزید :

صفحہ آخر -