جسٹس عمر عطا بندیال کی والدہ انتقال کر گئیں،لاہور میں سپرد خاک

جسٹس عمر عطا بندیال کی والدہ انتقال کر گئیں،لاہور میں سپرد خاک

  

لاہور(این این آئی)سپریم کورٹ کے جسٹس عمر عطا بندیال کی والدہ انتقال کر گئیں،مرحومہ کو نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد سپرد خاک کر دیا گیا۔ نماز جنازہ نثار کالونی لاہور کینٹ میں ادا کی گئی جس میں سپریم کورٹ کے جسٹس اعجاز الاحسن،لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس محمد قاسم خان، سابق چیف جسٹس پاکستان تصدق حسین جیلانی، سابق چیف جسٹس پاکستان ثاقب نثار،لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس ملک شہزاد احمد خان، جسٹس شاہد وحید، جسٹس فیصل زمان خان، جسٹس شاہد جمیل خان، جسٹس صداقت علی خان، جسٹس شاہد بلال حسن، جسٹس فاروق حیدر،جسٹس سید شہباز علی رضوی،جسٹس اسجد جاوید گورال، جسٹس علی باقر نجفی،جسٹس مسعود عابد نقوی،سیشن جج لاہور قیصر نذیر بٹ، سیکرٹری قانون پنجاب نذیر احمد گجانہ،رکن قومی اسمبلی پرویز ملک، بیرسٹر ملک احمد پرویز،ڈاکٹر خالد رانجھا، ڈپٹی رجسٹرار لاہور سپریم کورٹ اعجاز احمد گورائیہ،ایڈیشنل اٹارنی جنرل اشتیاق اے خان،ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل آصف اقبال بھٹی،وائس چانسلر یو ایچ ایس ڈاکٹرجاوید اکرم،، ممبر ان پاکستان بار کونسل اعظم نذیر تارڑ،احسن بھون سمیت وکلاء اور زندگی کے دیگر شعبوں سے تعلق رکھنے والی نامور شخصیات نے شرکت کی۔ مرحومہ کی روح کے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی اور دعا (کل) منگل چھ بجے ہو گی۔ دریں اثناء وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدارنے سپریم کورٹ کے جسٹس عمر عطا بندیال کی والدہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے اپنے تعزیتی پیغام میں سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کی روح کو جوار رحمت میں جگہ دے اور غمزدہ خاندان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

انتقال

مزید :

صفحہ آخر -