مدارس کو قومی دھارے میں لانا وقت کی ضرورت، ذیشان حیدر شیرازی

مدارس کو قومی دھارے میں لانا وقت کی ضرورت، ذیشان حیدر شیرازی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


جوہانسبرگ(فہیم شبیر سے)جنوبی افریقہ کی عوامی و سماجی شخصیت و ماہر امور نوجوانان سید ذیشان حیدر شیرازی نے کہا ہے کہ پاکستان میں مدارس کو قومی دھارے میں لانا وقت کی اہم ضرورت ہے،نوجوانوں کو عصر حاضر کی تعلیم دلانا ہو گی تاکہ وہ جدید دور میں قومی دھارے میں شامل ہو کر ملک و قوم کی خدمت کر سکیں۔صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے سید ذیشان حیدر شیرازی نے کہا کہ دنیا جدید تعلیم کی طرف گامزن ہے لیکن ہمارے فرسودہ تعلیمی نظام نے نوجوان نسل کو بہت ہی پیچھے دھکیل دیا ہے جس کی وجہ ہماری آنے والی نسل کسی دوسرے ملک میں جا کر کام نہیں کر سکتی۔سید ذیشان حیدر شیرازی نے کہا کہ ہاتھ میں ہنر نہ ہونے کی وجہ سے ہمارے نوجوان دوسرے ممالک میں جا کر دھکے کھانے پر مجبور ہیں،اور ان کی وہاں قدر نہیں کی جا رہی،جس کی وجہ سے ملک کا نام بھی بدنام ہو رہا ہے،انہوں نے کہا کہ نوجوان کسی بھی دوسرے ملک میں جانے سے پہلے اس ملک کے قوانین بارے میں اچھی طرح معلومات ضرور حاصل کریں۔
ذیشان حیدر شیرازی

مزید :

صفحہ آخر -