ٹیکس وصولی،مرکزی اورقومی بینک کل رات 10 بجے تک کھلے رہیں گے

  ٹیکس وصولی،مرکزی اورقومی بینک کل رات 10 بجے تک کھلے رہیں گے

  

کراچی(این این آئی)سٹیٹ بینک کے تمام فیلڈآفسز اورنیشنل بینک آف پاکستان کی مجاز شاخیں حکومتی وصولیوں، ٹیکسوں اورڈیوٹیز کی وصولی میں سہولت کیلئے کل منگل کو رات 10 بجے تک کھلے رہیں گے،اسی طرح ایف بی آر کے تمام کسٹمز فیلڈ دفاتر آج پیرکو کو عوام کی سہولت کیلئے رات دس بجے اور منگل کو رات بارہ بجے تک کھلے رہیں گے تاکہ ٹیکس گزار آسانی سے ٹیکسز اور ڈیوٹیز جمع کرا سکیں۔سٹیٹ بینک کے مطابق حکومتی وصولیوں، ٹیکسوں اورڈیوٹیز کی وصولی میں سہولت کیلئے سٹیٹ بینک کے تمام فیلڈآفسز اورنیشنل بینک آف پاکستان کی مجاز شاخیں 30 جون کورات 7 بجے جبکہ کیش کاونٹررات 10 بجے تک کھلے رہیں گے، نیشنل انسٹی ٹیوشنل فیسلیٹیشن ٹینکالوجیز نے اس مقصد کیلئے خوصی کلئیرنگ کاانتظام کیاہے۔سٹیٹ بینک نے تمام بینکوں کو 30 جون کورات 10 بجے تک متعلقہ شاخیں سرکاری ٹرانزیکشن مکمل ہونے تک کھلی رکھنے کی ہدایت کی ہے۔ دوسری جانب ایف بی آر کے تمام کسٹمزکلکٹوریٹس 29 اور 30 جون کو رات گئے تک کھلے رہے گے۔ ایف بی آر نے چیف کلکٹر کسٹمز کو سٹیٹ بینک اور نیشنل بینک آف پاکستان کی نامزد برانچز کے ساتھ ملکر اسی دن ٹیکس و ڈیوٹیز کی ادائیگی اسٹیٹ بینک میں کرنے کویقینی بنانے کی ہدایت بھی کی ہے تاکہ جون کے حاصل کردہ محاصل میں ان کا شمار ممکن ہو۔

ٹیکس وصولیاں

مزید :

صفحہ آخر -