کراچی،ٹک ٹاک ویڈیو بناتے ہوئے نوجوان ہلاک، 2 دوست زخمی

  کراچی،ٹک ٹاک ویڈیو بناتے ہوئے نوجوان ہلاک، 2 دوست زخمی

  

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)کراچی میں ٹک ٹاک ویڈیو کا شوق ایک اور نوجوان کی جان لے گیا۔کراچی کے علاقے کورنگی کراسنگ کے قریب رات گئے تیز رفتار کار درخت سے جا ٹکرائی جس کے نتیجے میں اس میں سوار تین نوجوان شدید زخمی ہوگئے جبکہ گاڑی مکمل طور پر تباہ ہوگئی۔زخمیوں کی شناخت احسن، ایاز اور فراز کے نام سے ہوئی۔ انہیں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے فراز دوران علاج دم توڑ گیا۔ پولیس کے مطابق تینوں افراد گاڑی چلانے کے دوران ٹک ٹاک کی ویڈیو بنا رہے تھے۔

ٹک ٹاک

مزید :

صفحہ آخر -