عمران خان ملک کے مقبول ترین رہنما عوام ہمارے گن گارہے ہیں، اسد عمر

عمران خان ملک کے مقبول ترین رہنما عوام ہمارے گن گارہے ہیں، اسد عمر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(این این آئی)وفاقی وزیر منصوبہ بندی وترقی اسدعمرنے کہاہے کہ وزیراعظم عمران خان کو ملک کے مقبول ترین رہنماکی حیثیت سے بھرپورعوامی حمایت حاصل ہے کیونکہ وہ عوام کی فلاح وبہبود کے لئے موثر انداز میں کام کررہے ہیں، عوام ہماری حکومت کے گن گارہے ہیں۔ایک انٹر ویو میں اسد عمر نے کہاکہ حکومت وزیراعظم عمران خان کی مدبرانہ قیادت میں معیشت کے مزیداستحکام اورملک سے بدعنوانی اورمنی لانڈرنگ کے خاتمے کے لئے پرعزم ہے۔چینی بحران کے تحقیقاتی کمیشن کی رپورٹ میں حزب اختلاف کے رہنماؤں کے نام بھی شامل ہیں اورحکومت تمام ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کرے گی۔انہوں نے کہا کہ ہم نے ملک کو کرپشن کے ناسور سے پاک کرنا ہے اور وزیر اعظم عمران خان نے کرپشن کے خلاف زیرو ٹالرنس اپنا رکھی ہے۔
اسد عمر

مزید :

صفحہ آخر -