جڑا نوالہ میں دیرینہ دشمنی پر فائرنگ سے 5افراد جاں بحق، 4زخمی

  جڑا نوالہ میں دیرینہ دشمنی پر فائرنگ سے 5افراد جاں بحق، 4زخمی

  

فیصل آباد(کرائم رپورٹر)تھانہ لنڈیانوالہ کے علاقہ ظفر وال میں دیرینہ دشمنی کی بنا پر موٹر سائیکل سوار مخالفین نے ویگن کو روک کر اندھا دھند فائرنگ کرکے دو حقیقی بھائی،انکا بھانجا، ویگن ڈرائیوراور نامعلوم سمیت پانچ افراد کوقتل،چار افراد شدید زخمی کر دیا۔واقعہ کے بعد ملزمان فرار ہوگئے۔وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے جڑانوالہ کے علاقہ میں پانچ افراد کے قتل کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے واقعہ میں ملوث ملزمان کی جلد ازجلد گرفتارکرنے کی ہدایت کی ہے۔تفصیلات کے مطابق چک نمبر562گ ب میں دیرینہ دشمنی کی بنا پر موٹرسائیکل سوار نامعلوم مخالفین نے اسلحہ کے زور پر زبردستی ویگن روک کرفائرنگ شروع کردی جس کی زد میں آکر ادریس، اسکا بھائی عبد الرؤف، بھانجا حسنین، ویگن ڈرائیورسجاول اور ایک نامعلوم شخص جاں بحق ہوگیااور ساٹھ سالہ اشرف، 55سالہ اکر م، پچاس سالہ خلیل اور 47سالہ قاسم شدید زخمی ہوگئے جن کو ریسکیو1122کی ٹیموں نے تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کردیااور اطلاع ملنے پر پولیس نے نعشیں قبضہ میں لے کر پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کردیں۔پولیس نے ناکہ بندی کرتے ہوئے ملزمان کی گرفتاریوں کیلئے چھاپے مارنے شروع کردیں ہیں۔دریں اثناء وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے جڑانوالہ میں پانچ افراد کے قتل کے واقعہ کانوٹس لیتے ہوئے آر پی او فیصل آباد سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے ملزمان کی جلدسے جلد گرفتاری کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ مقتولین کے لواحقین کو انصاف کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔

5قتل

مزید :

صفحہ آخر -