لاہور کے 7ڈویژن،20سنگل بنچ مقدمات کی سماعت کرینگے

  لاہور کے 7ڈویژن،20سنگل بنچ مقدمات کی سماعت کرینگے

  

لاہور(این این آئی)لاہور ہائیکورٹ میں عدالتی تعطیلات کے دوسرے ہفتے کے دوران مقدمات کی سماعت کے لئے ترمیمی ججز روسٹر کے مطابق 7ڈویژن اور20سنگل بنچز مقدمات کی سماعت کریں گے۔چیف جسٹس ہائیکورٹ محمد قاسم خان کی منظوری کے بعد جاری ترمیمی روسٹر کے مطابق پرنسپل سیٹ پر7 ڈویژن اور20 سنگل بنچ برقرار رہیں گے۔ ہائیکورٹ کے سینئر ترین جج آئندہ ہفتے صرف تین جولائی کو پرنسپل سیٹ پر کام کریں جبکہ باقی دن وہ ہائیکورٹ روالپنڈی بنچ میں مقدمات کی سماعت کریں گے۔ ترمیمی ججز روسٹر کے مطابق ڈویژن بنچ نمبر 1 میں چیف جسٹس محمد قاسم خان اور جسٹس عاصم حفیظ پر مشتمل ہوگا، چیف جسٹس محمد قاسم خان کی سربراہی میں دو رکنی بنچ تمام نوعیت کے کیسز کی سماعت کرے گا۔ڈویژن بینچ نمبر 2 جسٹس ملک شہزاد احمد خان اور جسٹس علی باقر نجفی پر مشتمل ہوگا،ڈویژن بنچ نمبر 3 میں جسٹس عائشہ اے ملک اور جسٹس شمس محمود مرزا، ڈویژن بنچ نمبر4 جسٹس شاہد بلال حسن اور جسٹس رسال حسن سید، ڈویژن بینچ نمبر 5 میں جسٹس مس عالیہ نیلم اور جسٹس سید شہباز علی رضوی، ڈویژن بنچ نمبر 6 میں جسٹس شاہد جمیل خان اور جسٹس ساجد محمود سیٹھی جبکہ ڈویژن بنچ نمبر 7جسٹس سردار احمد نعیم اور جسٹس فاروق حیدر پر مشتمل ہوگا۔ دورکنی بنچز پیر سے جمعرات تک کیسز کی سماعت کریں گے۔دو رکنی بنچز میں شامل تمام ججز سنگل بنچز میں بھی شامل ہوں گے۔جسٹس چوہدری مسعود جہانگیر، جسٹس فیصل زمان خان، جسٹس مسعود عابد نقوی، جسٹس شکیل الرحمان خان صرف سنگل بنچ میں سماعت کریں گے۔

مقدمات کی سماعت

مزید :

صفحہ آخر -