ملک کے بیشتر علاقوں میں طوفان، بارش، ژالہ باری، دیوار گرنے سے لڑکا جاں بحق

  ملک کے بیشتر علاقوں میں طوفان، بارش، ژالہ باری، دیوار گرنے سے لڑکا جاں بحق

  

لاہور،اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) اسلام آباد سمیت مختلف علاقوں میں موسلا دھار بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا۔ مری اور نتھیا گلی میں ژالہ باری بھی ہوئی جبکہ لاہور میں بھی کہیں کہیں بادل برسے۔شہر اقتدار میں پری مون سون کے بادلوں نے خوب رنگ جمایا۔ مری میں موسلا دھار بارش کے ساتھ ژالہ باری بھی ہوئی جس سے ملکہ کوہسار کا حسن مزید نکھر گیا۔لاہور میں بھی کالی گھٹائیں چھائیں۔ کہیں کہیں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش ہوئی۔ ملک کے بیشتر علاقوں میں شدید گرم اور مرطوب موسم کا راج برقرار ہے۔آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بالائی اور وسطی پنجاب، خیبر پختونخوا، شمال مشرقی بلوچستان، گلگت بلتستان اور کشمیر میں بادل برسنے کا امکان ہے۔دیر بالا میں طوفانی بارش کے بعد برساتی نالوں میں طغیانی آگئی ہے، جس کے بعد پہاڑی علاقوں میں نالوں کے قریب آباد لوگوں کواحتیاط برتنے کی ہدایت کردی گئی ہے۔ضلع غذر کے ہیڈ کوارٹر گاہ کوچ میں طوفانی ہوائیں چلنے سے کئی درخت اکھڑگئے، سائن بورڈ بھی گرگئے۔گاہ کوچ شہر اور گرد و نواح میں صبح طوفانی ہوائیں چلنے سے معمولات زندگی متاثر ہوئے۔کسانوں کا کہنا ہے کہ خوبانی اوردیگرپھلداردرختوں کے باغات کوبھی شدید نقصان پہنچا ہے۔مٹہ برہ درشخیلہ اور قریبی مضافات میں بدترین ژالہ باری کھڑے فصلیں اور باغات مکمل طور پر تباہ کروڑوں روپے کا نقصان ژالہ باری نے ہرطرف تباہی مچادی۔ جبکہ دیوار گرنے سے 13سالہ لڑکا دم توڑ گیا۔ سکھر اور اسکے گرد نواح میں گرمی کی شدت میں اضافہ برقرار، درجہ حرارت 46سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا، شہری گھروں میں محصور، ٹھنڈے مشروبات کی مانگ میں اضافہ،برف و دیگر اشیاء کے نرخ بڑھ گئے سکھر اور اسکے گردونواح میں گرمی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے گرمی کی شدت میں اضافے کے باعث سکھر کا درجہ حرارت 41سے46سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق گرمی کی شدت میں مزید اضافے کا امکان ہے اور درجہ حرارت47 سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتا ہے۔

بارش

مزید :

صفحہ آخر -