شیخوپورہ،کورونا ایس اوپیز پر عملدر آمد نہ کرنے پر 293دکانیں سیل،بھاری جرمانے

شیخوپورہ،کورونا ایس اوپیز پر عملدر آمد نہ کرنے پر 293دکانیں سیل،بھاری جرمانے

  

شیخوپورہ(بیورورپورٹ)ڈی سی شیخوپورہ محمد اصغر جوئیہ نے کہا ہے کروونا ایس او پیز پر عمل درآمد نہ کرنے پر ضلعی انتظامیہ شیخوپورہ کی جانب سے سخت کریک ڈاؤن جاری ہے اور دکانوں اور پبلک ٹرانسپورٹ کی طرف سے خلاف ورزی کرنے پر کریک ڈاؤن جاری ہے۔ گزشتہ روز 293 دکانوں پر کروونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پائی گئی جس کی بنا پر ان کو سیل کر دیا گیا اور آٹھ ہزار روپے کے جرمانے عائد کیے گئے، پپلک ٹرانسپورٹ میں ایس او پیز پر عمل درآمد نہ کرنے پر پندرہ گاڑیوں کے چالان کیے گئے اور سات گاڑیوں کو بند کر دیا گیا جبکہ تین گاڑیوں کو وارننگ دی گئی، چھ جون سے لیکر اب تک 1959 دکانوں کوسیل کیا گیا،دو لاکھ اکانوے ہزار کے جرمانے کیے گئے۔ 459گاڑیوں کے چالان اور 180 گاڑیوں کو بند کیا گیاجبکہ 379 وارننگ جاری کی گئیں ہیں، ڈپٹی کمشنر نے میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ پاکستان سٹیزن پورٹل پر آنے والی شکایات کا فوری ازالہ کر کے عوام الناس کو ریلیف فراہم کیا جا رہا ہے،انہوں نے بتایا کہ اب تک 16155 شکایات سٹیزن پورٹل پر موصول ہوئیں جن میں سے 15280 شکایات کا ازالہ کر دیا گیا ہے جبکہ 429 شکایات پر بھی کام جاری ہے جس کو فوری طوری پر نمٹانے کے لیے متعلقہ افسران کو ہدایات جاری کر دی گئیں ہیں۔

،انہوں نے مزید بتایا کہ شہر میں گراں فروشی کی روک تھام کے لیے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس پوری طرح متحرک ہیں اور منافع خور دکان داروں کو جرمانے کرنے کے ساتھ ساتھ گرفتاری کا عمل بھی جاری ہے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے ضلع بھر میں 457 دکانوں کو چیک کیا جن میں سے 157 دکانوں پر گراں فروشی پائی گئی جس پر دکان داروں کو ایک لاکھ تین ہزار روپے کے جرمانے عائد کیے گئے،ڈی سی شیخوپورہ محمد اصغر جوئیہ نے تمام پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو بھی ہدایت کی کہ وہ اپنے ایریا میں گراں فروشی پر سخت کریک ڈاؤن کریں اور منافع خوروں کے گرد گھیرا تنگ کریں۔

مزید :

علاقائی -