شہباز شریف کا خواجہ آصف کو اپوزیشن جماعتوں سے رابطے کا ٹاسک

  شہباز شریف کا خواجہ آصف کو اپوزیشن جماعتوں سے رابطے کا ٹاسک

  

لاہور(آئی این پی)پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ، صدر مسلم لیگ (ن)میاں محمد شہباز شریف نے خواجہ آصف کو تمام اپوزیشن جماعتوں سے رابطے کا ٹاسک دیدیا، اپوزیشن مل کر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی واپسی کا مطالبہ کرے گی۔ذرائع کے مطابق (ن) لیگ کے مر کزی صدرمیاں محمد شہبازشریف نے خواجہ آصف کو ہدایت کی کہ ملکی تاریخ کے بلند ترین 33 فیصد اضافے کے خلاف تمام اپوزیشن جماعتیں احتجاج میں شامل ہوں، اپوزیشن نے حکومتی سرپرستی میں سرگرم چینی کے بعد پٹرول مافیا کو پارلیمنٹ میں بے نقاب کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

رابطے ٹاسک

مزید :

صفحہ آخر -