اضافی ایندھن ہونے کے باوجود شہر قائد میں لوڈشیڈنگ جاری، عوام پریشان

  اضافی ایندھن ہونے کے باوجود شہر قائد میں لوڈشیڈنگ جاری، عوام پریشان

  

کراچی(آئی این پی) کے الیکٹرک کو اضافی ایندھن کی فراہمی کے باوجود کراچی میں شدید گرمی کے باوجود لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے جس کے باعث عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے جب کہ کے الیکٹرک کو اضافی ایندھن کی فراہمی کے باوجود بھی شہر میں لوڈشیڈنگ مسئلہ حل نہ ہوسکا۔ نارتھ کراچی، نیو کراچی، ایف بی ایریا، ناظم آباد، گلستان جوہر، لانڈھی، کورنگی اور محمود آباد سمیت شہر کے دیگر علاقوں میں لوڈشیڈنگ کی صورتحال برقرار ہے، دن اور رات کے اوقات میں بھی بجلی کی آنکھ مچولی جاری ہے جس کے شہریوں کا جینا محال کیا ہوا ہے۔دوسری جانب ترجمان کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ ایندھن کی فراہمی میں بتدریج بہتری کے باعث بجلی کی پیداوار میں اضافہ ہوا ہے، ایندھن کی بہتر فراہمی کے پیش نظر رہائشی صارفین کیلئے رات کو لوڈ مینجمنٹ کا سلسلہ ختم کر دیا گیا ہے اور بجلی کی فراہمی جاری ہے۔

لوڈ شیڈنگ

مزید :

صفحہ آخر -