کاشتکاروں کو سورج مکھی کی برداشت بروقت مکمل کرنے کی ہدایت

کاشتکاروں کو سورج مکھی کی برداشت بروقت مکمل کرنے کی ہدایت

  

فیصل آباد (یواین پی) جامعہ زرعیہ فیصل آباد کے زرعی ماہرین نے کاشتکاروں کو سورج مکھی کی برداشت بروقت مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے اور کہاہے کہ بروقت برداشت میں تاخیر پیداوار کونقصان پہنچا سکتی ہے اسلئے برداشت میں دیرکرنے سے اجتناب برتاجائے۔کاشتکاروں کے نام پیغام میں انہوں نے کہا کہ سورج مکھی کا شمار اہم خوردنی و تیلدار اجناس میں ہوتاہے جو ملکی ضروریات کے مطابق خوردنی تیل کی پیداوار بڑھانے میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔انہوں نے کہاکہ سورج مکھی کے بیج میں اعلیٰ معیار کا 40 فیصد خوردنی تیل ہوتاہے جبکہ اس تیل میں ضروری حیاتین اے، بی، کے وافر مقدار میں پائے جاتے ہیں جو انسانی صحت کیلئے انتہائی مفید ہیں۔ انہوں نے بتایاکہ زرعی ملک ہونے کے باوجود ہم ملکی سطح پر صرف 30 فیصد خوردنی تیل پیداکرتے ہیں جبکہ 70 فیصد تیل درآمد کرناپڑتاہے جس پر قیمتی زرمبادلہ خرچ ہوتاہے۔ انہوں نے کہاکہ کاشتکار تیلدار فصلات کی کاشت کو فروغ دیں تاکہ درآمد پر انحصار کم سے کم کیا جاسکے۔

مزید :

کامرس -