حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بے تحاشاا ٖضافہ کیا،خاور رشید

حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بے تحاشاا ٖضافہ کیا،خاور رشید

  

لاہور (سٹی رپورٹر) پنجاب اکنامک کونسل کے چیئرمین خواجہ خاور رشید نے حکومت پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ پٹرول بم بزنس کمیونٹی کو تباہ اور عام آدمی کا جینا محال کردے گا۔ خواجہ خاور رشید نے کہا کہ پہلے ہی پٹرول کی شارٹیج نے سب کو پریشانی میں مبتلا کررکھا تھا اور اب حکومت نے پٹرولیم پروڈکٹس کی قیمتیں بے تحاشا بڑھادی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ٹریڈ اینڈ انڈسٹری پہلے ہی تباہ ہورہی ہے۔

پٹرول بم گرانے کے بجائے حکومت اپنے خرچے کنٹرول کرلیتی تو بہتر تھا۔ خواجہ خاور رشید نے کہا کہ اگر حکومت نے یہ بھاری اضافہ واپس نہ لیا تو تباھی رونما ہوگی۔

مزید :

کامرس -