معیشت چلانے کیلئے پالیسیوں میں توازن ضروری،آفتاب ناگرہ

    معیشت چلانے کیلئے پالیسیوں میں توازن ضروری،آفتاب ناگرہ

  

لاہور(این این آئی)پاکستان ٹیکس بار کے صدر آفتاب ناگرہ نے کہا ہے کہ حکومت کو معیشت کو چلانے کیلئے اپنی پالیسیوں میں توازن لانا ہوگا، مجموعی قومی آمدن میں اضافے کیلئے روایتی طریقوں کو نئے رجحانات کی طرف پیشرفت کرنا ہو گی،آٹو میشن پر جائے بغیر ٹیکس کولیکشن میں ہونے والی لیکج کو نہیں روکا جا سکتا،،آڈٹ اور اپیلوں کے زیر التوا کیسز کو حل کرنے اور مقدمہ بازی سے بچنے کیلئے اقدامات کرنے کی ضرورت ہے اور اس کے لئے حکومت کو بہتر سے بہتر اقدامات کرنے چاہئیے تاکہ اس حوالے سے کامیابی حاصل ہوسکے انہوں نے کہا کہا کہ مجموعی قومی آمدن میں اضافہ کے لئے روایتی طریقوں کو نئے رحجانات کی طرف لانا ہوگا جو بہت زیادہ ضروری ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان ٹیکس بار اور لاہور ٹیکس بار کے زیر اہتمام مشترکہ پوسٹ بجٹ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر پاکستان ٹیکس بار کے سینئر نائب صدر قاری حبیب الرحمن زبیری،جنرل سیکرٹری فرحان شہزاد،سیکرٹری اطلاعات شہباز صدیق،لاہور ٹیکس بار کے صدر خرم شہباز بٹ، نائب صدر عاشق علی رانا، سابق صدور پاکستان ٹیکس بار شہباز بٹ، نعیم شاہ، رانا منیر حسین اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔

مزید :

کامرس -