11ماہ میں برآمدات پر ٹیکس محصولات میں 23فیصد اضافہ

11ماہ میں برآمدات پر ٹیکس محصولات میں 23فیصد اضافہ

  

اسلام آباد (اے پی پی) رواں مالی سال کے پہلے 11 ماہ میں برآمدات پر ٹیکس محصولات میں 23 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے حکام نے کہا ہے کہ رواں مالی سال میں جولائی تا مئی 2019-20ء کے دوران برآدمات پر انکم ٹیکس کی وصولیاں 6.06 ارب روپے تک بڑھ گئیں جبکہ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے دوران 4.94 ارب روپے کے ٹیکس محصولات تھے۔ اس طرح گزشتہ مالی سال کے مقابلہ میں رواں مالی سال کے دوران برآمدات پر انکم ٹیکس وصولیوں میں 1.12 اربروپے یعنی 23 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

مزید :

کامرس -