کپاس کی فصل کی نگہداشت کی ہدایت

کپاس کی فصل کی نگہداشت کی ہدایت

  

فیصل آباد (اے پی پی)فیصل آباد کے ماہرین زراعت نے کپاس کے پودوں پر پھول ڈوڈی بننے کے دوران فصل کی خصوصی نگہداشت کی ہدایت کی ہیہ

اور کہاہے کہ مذکورہ مرحلہ میں سفید مکھی، ملی بگ، لشکری سنڈی اور پتہ مروڑ وائرس کپاس کی فصل پر حملہ آور ہو سکتاہے اسلئے کاشتکار فصل کو ان بیماریو ں و کیڑوں کے حملے سے بچانے کیلئے کھیتوں کے اندر و ارد گرد موجود تمام جڑی بوٹیوں کی فوری تلفی یقینی بنائیں تاکہ غیر ضروری متبادل خوراکی پودے تلف ہونے سمیت فصل کو بڑے نقصان سے بچایاجاسکے۔ انہوں نے کہاکہ کپاس کی امریکن سنڈی کے انسداد کیلئے کاشتکار ہفتے میں 2مرتبہ پیسٹ سکاؤنٹنگ کاعمل بھی دہرائیں اور ماہرین زراعت یا محکمہ زراعت کے فیلڈسٹاف کی مشاورت سے مناسب زہروں کا صبح یا شام کے وقت سپرے کریں۔ انہوں نے کہاکہ ایک ہی گروپ کی زہروں کے بار بار سپرے سے بھی گریز کیاجائے۔ انہوں نے کہاکہ جن کھیتوں میں نائٹروجنی کھاد کی کمی ہو وہاں بوران اور زنک کا بذریعہ سپرے فوری استعمال بھی کیاجائے۔

مزید :

کامرس -