ایف پی سی سی آئی نے پٹر ولیم کی نئی قیمتوں کو یکسر مسترد کر دیا

  ایف پی سی سی آئی نے پٹر ولیم کی نئی قیمتوں کو یکسر مسترد کر دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (سی پی پی)ایف پی سی سی آئی بزنس مین پینل نے پٹر ولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کو یکسر مسترد کر دیا۔سیکرٹری جنرل احمد جواد نے کہاکہ آج بھی برنٹ کی قیمت 40 ڈالر فی بیرل ہے تو کیا وجہ تھی 25 روپے فی لیٹر اضافے کی،اگر عالمی منڈی میں تیل 18 ڈالر سے 40 ڈالر تک پہنچا ہے تو حکومت نے کون سا تب 50 روپے لیٹر پٹرول مقرر کیا تھا۔ احمد جواد نے کہاکہ حکومت بتائے اس نے 20 ڈالر فی بیرل پر دو سال کے لئیے ہیجنگ کیوں نہیں کی،پٹرول مافیا جیت گیا اور عوام، بزنس کمیونٹی ہار گئی۔

مزید :

کامرس -