کیش لیس پیمنٹس،کریم اورویزا کی اہم شراکت داری

کیش لیس پیمنٹس،کریم اورویزا کی اہم شراکت داری

  

لاہور(پ ر) عظیم تر مشرق وسطیٰ کے لیے انٹرنیٹ پلیٹ فارم،Careem اور ڈیجیٹل پیمنٹس میں عالمی لیڈرVisas (NYSE: V) نے Visa کریڈینشلز کوکریم پے سپر ایپ کے ساتھ مربوط کر کے اور کریم captains (کریم کے ڈرائیورزکے لیے استعمال کی جانے والی اصطلاح) کوفنانشل پیمنٹس سروسز فراہم کرتے ہوئے جس کا مقصد نقدی کی تبدیلی،ترسیلات اور فنڈز تک بر وقت رسائی سے جڑے ہوئے لیکوئیڈیٹی چیلنجز کو حل کرنا ہے،مشرق وسطیٰ کے علاقے میں مالیاتی ہمہ گیری کو وسیع کرنے کی خاطر شراکتداری کی ہے۔شروع میں پانچ ملکوں میں کریم کے captains کو Visa کارڈ کریڈینشلز جاری کی جائیں گی جو انھیں مختلف قسم کے جدید پیمنٹس سلوشنز کاموقع دیں گی۔کریم پے سپر ایپ،Visa کے بروقت پُش پیمنٹ سلوشن (Visa Direct)سے لیس ہو گی، جو اہلکارڈز، اکاؤنٹس اور wallets کو براہ راست تیز، محفوظ، سہل اور بر وقت براہ راست پیمنٹس کا موقع دیتی ہے۔یہ کریم captains کواپنے روزانہ trips سے ہونے والی آمدنی تک کسی تاخیر کے بر خلاف بروقت رسائی کے قابل بنائے گی۔

کریم captains بینک اکاؤنٹس میں فنڈ ٹرانسفر اور پوری دنیا میں Visa کارڈز کے لیے کم لاگت والے ترسیلی سلوشنز استعمال کرنے کے قابل ہوں گے جس سے انھیں رقم بھیجنے کے ارزاں طریقوں تک رسائی فراہم ہو گی۔

کریم پے کے مینجنگ ڈائریکٹر،جنید اقبال نے کہا کہ" ڈیجیٹل پیمنٹس سے اصل فرق اس وقت پڑتا ہے جب مارکیٹ کے دونوں فریقوں کو فائدہ ہو۔Visa کے ساتھ اس شراکت داری کے ذریعے کریم اپنے captains کو برو قت ادائیگی کر سکے گی جس سے وہ ڈیجیٹل ماکیٹ پلیس میں آ جائیں گے اور کیش کی ضرورت ختم ہو جائے گی۔

ڈیجیٹل پیمنٹس کریم سپر ایپ کی ریڑھ کی ہڈی ہیں جو ہمیں اس علاقے میں اور زیادہ لوگوں کی زندگی میں آسانی پیدا کرنے کے بھرپور مواقع فراہم کرتی ہے۔Visa کے ساتھ شراکت داری نہ صرف کیش فلو کے مسائل کو حل کرے گی بلکہ کریم کسٹمرز کی روز مرہ زندگی بہتر بنانے کے لیے بہت سے نئےuse کیسز فراہم کرے گی"۔

Visa کے جنرل مینجر برائے MENA،مارسیلوبیریکورڈی نے کہا کہ" کورونا وائرس کی وباء سے دنیا بھر کے معاشروں کے لیے چیلنج پیدا ہو گیا ہے اور بہت سے افراد اور بزنسز مسلسل شدید مشکل کا سامنا کر رہے ہیں خاص طور سے وہ لوگ جو باقاعدہ بینکاری نظام استعمال نہیں کرتے۔Visa ایک کمپنی کی حیثیت سے،fintechs، سپر ایپس اور ڈیجیٹل بینکوں سمیت اپنے شراکت داروں کے ساتھ مل کر معاشروں کی مدد، انھیں مطلع اور محفوظ کرنے کے لیے انتھک کام کر رہی ہے۔ہم دیکھ رہے ہیں کہ COVID-19 نے کس بری طرح سے یہ تبدیل کر دیا ہے کہ ہم رقم کیسے خرچ کرتے ہیں، کیسے بھیجتے ہیں اور کیسے استعمال کرتے ہیں۔کریمcaptains جیسے gig اکانومی

ورکرز کے لیے رقم کی محفوظ اور فوری نقل و حمل خاص طور سے اہم ہے کیونکہ ہم معاشی بحالی کی کوششوں میں مدد دیتے ہیں "۔

Visa اور کریم اس سروس کو اُس پورے علاقے میں پھیلانے کے لیے licensed بینکوں اور ریگولیٹرز کے ساتھ شراکت داری کریں گے جہاں کریم آپریٹ کرتی ہے،اس کا آغاز متحدہ عرب امارات، پاکستان،مصر،اردن اور سلطنت سعودی عرب سے کیا جائے گا۔

مزید معلومات کے لیے

یاسر جاوید

0301 - 4776567

مزید :

کامرس -