وزارت ہوا بازی کا کارنامہ،مشتبہ پائلیٹس کی فہرست میں جاں بحق کپتان کا نام بھی شامل

وزارت ہوا بازی کا کارنامہ،مشتبہ پائلیٹس کی فہرست میں جاں بحق کپتان کا نام ...

  

کراچی(این این آئی)وزارت ہوا بازی کی پھرتیاں یا پھر نااہلی، وزارت نے مشتبہ پائلٹس کی فہرست میں حویلیاں طیارے حادثے میں جاں بحق ہونے والے کپتان کا نام بھی شامل کردیا۔تفصیلات کے مطابق وزارت ہوا بازی کی جانب سے کراچی طیارہ حادثے کے بعد مشتبہ لائسنس کے حامل پائلٹس کے خلاف کارروائی تیز کی گئی تھی جس میں 200 سے زائد پائلٹس کو مشتبہ قرار دیا گیا تھا۔وزارت ہوابازی کی مشبتہ پائلٹس کی لسٹ میں کئی بڑی غلطیاں کی گئی ہیں، وزارت ہوا بازی کی مرتب کردہ مشتبہ لائسنسز کی فہرست میں پائلٹس کے پرسنل نمبروں کی عدم موجودگی سمیت ریٹائرڈ ہو جانے والے پائلٹس کے نام اور دیگر کئی غلطیاں بھی موجود ہیں۔وزارت ہوابازی نے مشتبہ پائلٹس کی فہرست میں حویلیاں طیارہ حادثے کے جاں بحق کپتان کا نام شامل کردیا ہے، ایوی ایشن کی فہرست میں نمبر 23 پر کپتان صالح یار جنجوعہ کا نام درج ہے۔۔ذرائع کے مطابق مشتبہ پائلٹس کی فہرست میں جاں بحق فرسٹ آفیسر احمد منصور جنجوعہ کا نام بھی شامل ہے، فرسٹ آفیسر احمد منصور حویلیاں میں تباہ اے ٹی آر طیارے میں جاں بحق ہوئے تھے جو احمد منصور جنجوعہ پبلک پرائیوٹ لائسنس(پی پی ایل)کے حامل کپتان تھے۔مشتبہ پائلٹس کی فہرست میں نمبر 97پر فرسٹ آفیسر احمد منصور جنجوعہ کا نام لکھا گیا ہے، مشتبہ لائسنس کی فہرست میں ریٹائرڈ پائلٹس کے نام اور دیگر غطلیاں بھی موجود ہیں۔واضح رہے کہ مشتبہ پائلٹس کے لائسنس کے معاملے پر وزارت ہوابازی کی جانب سے 262 پائلٹس کی فہرست جاری کی گئی تھی، جس میں پی آئی اے کے 141، ائیر بلیو کے 9 اور سرین ائیرکے 10 پائلٹس کے لائسنس مشتبہ قرار دیئے گئے ہیں۔

مزید :

صفحہ آخر -