کراچی، آئی جی سندھ مشتاق مہر کی زیر صدارت ویڈیو لنک اجلاس

کراچی، آئی جی سندھ مشتاق مہر کی زیر صدارت ویڈیو لنک اجلاس

  

کراچی(اسٹاف رپورٹر)آئی جی سندھ مشتاق احمد مہر کی زیرصدارت ویڈیو لنک اجلاس میں پولیس رینج شہیدبینظیرآباد میں امن وامان کی موجودہ صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اور ضروری ہدایات دی گئیں۔اجلاس میں ایڈیشنل آئی جی حیدرآباد،ڈی آئی جی ہیڈکوارٹرز سندھ،ڈی آئی جی اسپیشل برانچ، ڈی آئی جی شہیدبینظیر آباد،اے آئی جی آپریشنز سندھ،اور ضلعی ایس ایس پیزشہید بینظیرآباد رینج نے بذریعہ ویڈیو لنک شرکت کی۔آئی جی سندھ نے ہدایات دیں کہ کرائم انالیسز کے تحت جو علاقے جرائم کی مختلف وارداتوں بالخصوص موٹرسائیکلوں کی چھینا جھپٹی سے زیادہ متاثر ہیں ان علاقوں میں جرائم پیشہ عناصر، انکیگروہوں اورکارندوں کے خلاف انتہائی ٹھوس، مربوط اور سخت ایکشن کو کامیاب اورنتیجہ خیز بنایا جائے۔انہوں نے کہا کہ جرائم میں ملوث عناصر،گروہوں اور انکے سرپرستوں کو کیفر کردارتک پہنچانااورعوام کوپرامن ماحول کی فراہمی پولیس کے فرائض منصبی میں انتہائی اہمیت کے حامل ہیں۔انہوں نے کہاکہ مفرور اور اشتہاری ملزمان کی گرفتاریوں سمیت مختلف نوعیت کیجرائم کے خلاف رینج اور اضلاع کے تحت جاری کاروائیوں میں مذید تیزی لائی جائے۔آئی جی سندھ نے کہا کہ ہائی ویز پر سفر کو محفوظ بنایا جائے اور اس حوالے سے ہائی ویز اور دیگر منتخب کردہ پوائنٹس پر اسنیپ چیکنگ، پیٹرولنگ، پکٹنگ اور مشتبہ افراد کی نگرانی کے عمل کو ٹھوس اور مربوط بنانیکے ساتھ حاصل شدہ معلومات کو باقاعدہ فالو کرنیکے اقدامات کو بھی غیرمعمولی بنایا جائے۔آئی جی سندھ نے کہاکہ سندھ میں کورنا وائرس (کووڈ19-)کی وبا کی روک تھام کے سلسلے میں حکومت سندھ کی جانب سے وضع کردہ احتیاطی تدابیرپر عمل درآمد کو ہر سطح پرموثر اور یقینی بنایا جائے۔انہوں نے کہا کہ دوران فرائض کورونا کے مرض میں مبتلا ہونیوالے افسران اور جوانوں کو علاج معالجے کی ہر ممکن سہولیات کی فراہمی اورانکی صحتیابی کو یقینی بنانا سندھ پولیس کی ترجیحات میں شامل ہے۔انہوں نے ڈی آئی جی ایس بی اے کو ہدایات دیں کہ ایلیٹ فورس کے افسران اور جوانوں پر مشتمل خصوصی دستے کی تشکیل کے لیئے تمام تر ممکنہ اقدامات اختیار کیئے جائیں تاکہ کسی بھی ممکنہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے اور فوری پولیس ریسپانس کے عمل کو یقینی بنایا جاسکے۔

مزید :

صفحہ آخر -