پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ ذخیرہ اندوزوں کو فائدہ پہنچایا گیا،طارق حسن

  پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ ذخیرہ اندوزوں کو فائدہ پہنچایا گیا،طارق حسن

  

کراچی (پ ر) پاکستان مسلم لیگ (ق) سندھ کے صدر محمد طارق حسن نے کہا ہے کہ عوام کے ساتھ انتہائی ظلم کیا جارہا ہے اور امیر کو امیر تر بنانے کی پالیسیز پر حکمراں گامزن ہیں انہوں نے کہا کہ سندھ کی مظلوم عوام جو روٹی کپڑا اور مکان سے پہلے ہی محروم ہے بجلی کے بل تو آتے ہیں لیکن بجلی نہیں تمام عوامی خدمت کے اداروں نے عوام کا جینا دوبھر کردیا ہے ایسے میں پیٹرول بم سمجھ سے بالا تر ہے عالمی مارکیٹ میں اضافہ ہوا ہے لیکن اتنا نہیں اور اگر قیمتیں بڑھانی تھیں تو بتدریج بڑھائی جاتیں انہوں نے کہا کہ جس طرح چینی اور آٹے کا معاملہ ہوا اور چند امراء کو مزید امیر بنادیا گیا اسی طرح پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ کرکے زخیرہ اندوزوں کو فائدہ دیا گیا ہے ان تمام معاملات کی مکمل تحقیقات کرائی جانی چاہیے عوامی مسائل میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے حکومتیں عوامی مسائل کے حل پر توجہ دیں بجلی، پانی، گیس،پیٹرول، بنیادی صحت، تعلیم، غذا اور صفائی یہ عوام کی بنیادی ضروریات ہیں جو انہیں بہم پہنچانا ریاست کی زمہ داری ہے اور اس وقت ریاست ان ذمہ داریوں میں مکمل ناکام نظر آتی ہے حکومتیں عوامی مفادات کے لیئے کام کو اپنا شعار بنائیں

مزید :

صفحہ آخر -