کراچی،دو تلوار کے قریب سپر اسٹور میں آگ لگ گئی

    کراچی،دو تلوار کے قریب سپر اسٹور میں آگ لگ گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(اسٹاف رپورٹر)کراچی کے علاقے کلفٹن میں دو تلوار کے قریب سپر اسٹور میں آگ لگ گئی، فائربریگیڈ نے 4 گھنٹے کی جدوجہدکے بعد آگ پرقابو لیا گیا، آگ کے باعث کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، تاہم قیمتی سامان جال کرخاکسترہوگیا۔ کلفٹن کے علاقے دوتلوار کے قریب آغا سپر مارکیٹ میں اتوارکی علی الصبح سپراسٹور میں شارٹ سرکٹ کے باعث آگ لگ گئی۔اطلاع ملنے پر فائر بریگیڈ نے آگ بجھانے کی کارروائی کا آغاز کیا۔ فائر بریگیڈحکام کے مطابق آگ بجھانے کے عمل میں 6 فائر ٹینڈرز نے حصہ لیا جبکہ آگ لگنے سے سپر اسٹور میں رکھا گیا سامان جل کر خاکستر ہوگیا۔فائر بریگیڈ حکام نے بتایا کہ سپر اسٹور میں صبح 6 بجے شارٹ سرکٹ کے باعث آگ لگی جبکہ آگ لگنے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

مزید :

صفحہ آخر -