سکھر،تیز رفتار کار ٹرک میں جاگھسی، دو ہلاک ایک زخمی

سکھر،تیز رفتار کار ٹرک میں جاگھسی، دو ہلاک ایک زخمی

  

سکھر(بیورورپورٹ)سکھر بائی پاس پر تیز رفتار کار ٹرک میں جاگھسی، دو افراد ہلاک ایک زخمی، کار مکمل طور پر تباہ تفصیلات کے مطابق سکھر بائی پاس پر سٹی پوائنٹ کے مقام پر بلوچستان سے حیدرآباد کی طرف جانے والی ایک تیز رفتار کار تیزرفتاری کے باعث ڈرائیور کے قابو سے نکل کر سڑک کے کنارے کھڑے ٹرک میں جاگھسی جس کے نتیجے میں دو افراد موقع پر جاں بحق اور ایک شخص زخمی ہوگیا حادثے کی اطلاع پر ایدھی ایمبولینس کی گاڑیوں نے پہنچ کر متوفیان کی نعشوں اور زخمی کو فوری طور پر سول اسپتال سکھر پہنچایا جہاں پر متوفیان کی شناخت کا سلسلہ جاری ہے جبکہ زخمی کی حالت بھی تشویشناک بتائی جاتی ہے کار جھٹ پٹ سے حیدرآباد جا رہی تھی تو سکہر سٹی بائی پاس پر حادثہ پیش آیا۔

مزید :

صفحہ آخر -