بلدیہ عظمی کراچی کا بجٹ اجلاس آج ہو گا، کسی ممبر کا کورونا ٹیسٹ نہیں کرایا جا سکا

بلدیہ عظمی کراچی کا بجٹ اجلاس آج ہو گا، کسی ممبر کا کورونا ٹیسٹ نہیں کرایا جا ...

  

کراچی(اسٹاف رپورٹر)بلدیہ عظمی کراچی کا بجٹ اجلاس آج(پیر)ہوگا، اجلاس سے قبل کسی ممبر کا کروناٹیسٹ نہیں کرایا جاسکا، بلدیہ عظمی کے کونسل ارکان کی تعداد309 ہے۔ذرائع کے مطابق بجٹ اجلاس سے قبل کرونا ٹیسٹ نہ ہونے سے ممبرز میں تشویش کی لہر پائی جاتی ہے، کونسل روم میں اتنی جگہ نہیں کہ ممبرز سماجی فاصلے سے بیٹھ سکیں، جس کے باعث کرونا کی موجودگی اور پھیلاؤ کے خدشات بڑھ گئے ہیں۔میئرکراچی وسیم اخترنے اس ضمن میں بتایا کہ کے ایم سی کے پاس پیسے نہیں وہ ممبرز کے کرونا ٹیسٹ کراسکے، کے ایم سی مالی بحران کا شکار ہے، کے ایم سی ملازمین کی تنخواہیں اور واجبات کی ادائیگی مشکل ہورہی ہے۔انہوں نے بتایاکہ اوزیڈ ٹی کی مد میں فنڈز کو روک لیا گیا ہے، بجٹ بنانا مشکل ہے ٹیسٹ کہاں سے کرائیں؟ وفاقی اور صوبائی حکومت کو مسائل بتا کرتھک چکا ہوں کوئی ایکشن نہیں ہورہا۔واضح رہے کہ میئر کراچی وسیم اختر نے گزشتہ دنوں بتایا کہ بلدیہ عظمی کراچی کا بجٹ برائے سال 2020-2021، 29 جون کو پیش کیا جائے گا اور کونسل سے اس کی باقاعدہ منظوری لی جائے گی، حکومت سندھ کی جانب سے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافے کو بجٹ میں شامل کرلیا گیا ہے۔

مزید :

صفحہ آخر -