موٹر سائیکل سوار ملزمان کی خاتون سے پرس چھیننے کی کوشش

    موٹر سائیکل سوار ملزمان کی خاتون سے پرس چھیننے کی کوشش

  

کراچی(اسٹاف رپورٹر)شہر قائد کے علاقے ڈیفنس میں موٹر سائیکل سوار ملزمان نے راہ چلتی خاتون سے پرس چھیننے کی کوشش کی تاہم ناکامی پر ملزمان خاتون کو دھکے سے گراکرفرار ہوگئے، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے ڈیفنس میں موٹر سائیکل ملزمان نے راہ چلتی خاتون سے پرس چھیننے کی کوشش میں اسے گرایا اور فرار ہوگئے۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ خاتون سڑک پر چل رہی ہے اس دوران موٹر سائیکل سوار ملزمان تیزی سے آتے ہیں پرس چھیننے کی کوشش کرتے ہیں اس دوران وہ پرس تو نہیں چھین پاتے لیکن ناکامی پر انہیں گرا کر رفو چکر ہوجاتے ہیں۔جائے واردات کے قریب ہی موجود اسلحہ بردار سیکیورٹی گارڈ سارا ماجرا کھڑے دیکھتا رہا تاہم ملزمان کو روکنے کی کوشش تک نہ کی۔

مزید :

صفحہ آخر -