سندھ حکومت اور بلدیاتی نمائندوں کی رسہ کشی، بارش سے قبل ہی گٹر ابل پڑے

  سندھ حکومت اور بلدیاتی نمائندوں کی رسہ کشی، بارش سے قبل ہی گٹر ابل پڑے

  

کراچی(اسٹاف رپورٹر)سندھ حکومت اور بلدیاتی نمائندوں کی رسہ کشی کی وجہ سے شہر قائد میں بارش سے قبل ہی گٹر ابل پڑے، ضلع وسطی کی اہم شاہراہیں گٹر کے پانی میں ڈوب گئیں۔جہانگیر روز، تین ہٹی سمیت شہر کی اہم شاہراہیں گندے پانی میں ڈوب گئیں، ذرائع کے مطابق سیوریج لائن چوک ہونے کی وجہ سے بدبودار پانی شاہراہ لیاقت پر جمع ہوگیا جس کی وجہ سے اہم شاہراہ پر ٹریفک کی روانی بھی متاثر ہورہی ہے۔کراچی کے علاقے جہانگیر روڈ سے سڑک پر آنے والا گٹر کا پانی پٹیل پاڑہ، بلوچ پاڑہ اور لسیبلہ کی سڑک تک پھیل گیا، علاوہ ازیں ناظم آباد، اور فیڈرل بی ایریا سمیت مختلف علاقوں میں بھی گٹر کا پانی جمع ہے۔اہم شاہراہوں پر گندا پانی جمع ہونے کی وجہ سے ایمبولینسز اور موٹرسائیکل سواروں کو شدید دشواریوں کا سامنا ہے۔دوسری جانب سندھ حکومت نے کراچی کی اہم شاہراہ پر ابلنے والے گٹر کا نوٹس لیا اور فوری طور پر سیوریج لائنوں کا کام شروع کرنے کی ہدایت جاری کردی ہے

مزید :

صفحہ آخر -