متحدہ اپوزیشن کے آل پارٹیز کانفرنس ناکام ہوگی، نصرت واحد

متحدہ اپوزیشن کے آل پارٹیز کانفرنس ناکام ہوگی، نصرت واحد

  

کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف کی رکن قومی اسمبلی نصرت واحد نے کہا ہے کہ متحدہ اپوزیشن آل پارٹیز کانفرنس ناکام ہوگئی جمعیت علماء اسلام نے سربراہ مولانا فضل الرحمان، پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور شہباز شریف کو اپنے سیاسی مقاصد کے لئے استعمال کرنا چاہتے ہیں۔ اے پی سی کا یجنڈا عوامی نہیں ہے۔ مولانا فضل الرحمان کی سیاسی چال بازیوں سے حکومت جانے والی نہیں ہے۔ ہم اپنی 5 سالہ مدت پوری کریں گے اور قومی اسمبلی سے وفاقی بجٹ بھی جلد پاس ہوجائیگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت کو عوام کا مکمل اعتماد حاصل ہے۔ قومی اسمبلی میں پہلی بار عوامی مسائل کے حل کیلئے بھرپور قانون سازی کی جارہی ہے۔ سابقہ ادوار میں برائے نام ایوان میں عوام کی فلاح و بہبود کیلئے کام کیا گیا۔ تحریک انصاف کے ارکان قومی اسمبلی اس سلسلے میں اپنا بھر پور کردار ادا کر رہے ہیں۔ نصرت واحد نے مزید کہا کہ متحدہ اپوزیشن کی آل پارٹیز کانفرنس میں حکومت کو عدم استحکام کا شکار بنانے کیلئے حربوں کی تیاری کی جائیگی کسی بھی قسم کی چال بازیوں سے ڈرنے والے نہیں ہیں۔ عوامی مسائل کے حل کیلئے وزیر اعظم عمران خان کے وژن کے مطابق جدوجہد جاری رکھیں گے۔

مزید :

صفحہ آخر -