حکومت سوشل میڈیا پر انتہاپسندی پر موثر کاروائی کرے،وفاق المدارس

  حکومت سوشل میڈیا پر انتہاپسندی پر موثر کاروائی کرے،وفاق المدارس

  

کراچی(این این آئی)وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے ناظمِ اعلی وشیخ الحدیث مولاناقاری محمد حنیف جالندھری نے کہا ہے کہ ہم اس وقت عالمی، علاقائی اور قومی سطح پر جن مسائل و مشکلات اور چیلنجز سے دوچار ہیں ان سے عہدہ برا ہونے کیلئے قومی وحدت اور ہم آہنگی کو قائم رکھنا ازحد ضروری ہے کیونکہ سیاسی، لسانی، علاقائی، مسلکی یا قومیتی حوالے سے کوئی بھی تفریق کسی بھی بیرونی قوت کیلئے مداخلت کاری کا ذریعہ بن سکتی ہے، جس کے ہم کسی صورت میں متحمل نہیں ہیں، اس لئے قوم کے تمام طبقات بالخصوص دینی و مذہبی راہ نماں سے گزارش ہے کہ وہ صورت حال کی سنگینی کو محسوس کریں اور ان عناصر سے ہوشیار رہیں جو ان میں سے کسی بھی حوالے سے قوم کے مختلف طبقات کو باہم دست و گریبان کرنا چاہتے ہیں اور ان کیلئے کسی عنوان سے بھی سازش کر سکتے ہیں۔آپ نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ اسلامی جمہوریہ پاکستان کی وحدت،نظریاتی شناخت کا تحفظ، اپنی تہذیبی روایات و اقدار کا تحفظ، ہر قسم کی بیرونی مداخلت سے پاک قومی خود مختاری کا فروغ اور عالمی استعماری قوتوں کے لا مذہبی ایجنڈے کی روک تھام ہماری اولین ترجیح ہے، جس کیلئے دین و مذہب سے تعلق رکھنے والے علما ئکرام اور کارکن ہی سب سے زیادہ اور موثر محنت کر سکتے ہیں اس لئے انہیں باقی سب سے زیادہ محتاط رہنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہاکہ اس وقت سوشل میڈیا پر انتہاپسندی، فرقہ واریت، تشدد اور مقدس شخصیات کی توہین میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، حکومت کو چاہئے کہ وہ قانون کے مطابق فوری مثر کاروائی کرے اور قوم میں انتشار پھیلانے والوں کو عبرت کا نشان بنائے، جبکہ علم کرام ملکی سا لمیت و قومی وحدت کے فروغ کیلئے حسب روایت اپنا پھرپور کردار ادا کریں۔

مزید :

صفحہ آخر -